پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی

Sep 10, 2024 | 21:22:PM

ویب ڈیسک :کھیتوں میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی کی مدد سے غریب کسان کی گدھی کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پتوکی میں ایک بااثر زمیندار نے کھیتوں میں گھسنے پر کسان کی گدھی کی ٹانگ کاٹ دی، تھانہ صدر پولیس نے گدھی کے مالک کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گدھی کے مالک نے چارا لانے کے بعد گدھی کو آزاد کھول دیا جس کے بعد وہ ادھر اُدھر بھاگنے لگی۔ جب مالک اور اس کے بیٹے نے گدھی کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو وہ ان کو زخمی حالت میں ملی۔

پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں