نوشکی:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما قتل

Sep 10, 2024 | 22:40:PM

(عیسی ترین ) نوشکی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق نا معلوم افراد نے میر ظہور احمد بادینی کو بوائز ڈگری کالج کے قریب نشانہ بنایا ،فائرنگ سے میر ظہور احمد بادینی کے گن مین بھی زخمی ہوئے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

زخمی اورجاں بحق شخص کی نعش کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا ہے،واقعے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ظہور بادینی کو 7 گولیاں لگی ہیں،دوسری جانب جے یو آئی نے میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،ضلعی رہنماء جے یو آئی نوشکی کا کہنا ہے پولیس ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

مزیدخبریں