اولمپیئن ایتھلیٹ ربیکا چیپٹگی کو جلانے والا سابق بوائے فرینڈ بھی جھلس کر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )یوگنڈا کی اولمپیئن ایتھلیٹ ربیکا چیپٹگی کو جلانے والا سابق بوائے فرینڈ خود بھی جھلس کر ہلاک ۔
یوگنڈا کی اولمپیئن ایتھلیٹ ربیکا چیپٹگی کو جلانے والا سابق بوائے فرینڈ خود بھی جھلس کر ہلاک ہوگیا،33 سالہ میراتھن رنر ربیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی اور میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایتھلیٹ ربیکا کو گزشتہ دنوں سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا تھا جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے خاتون کو تشویشناک حالت میں کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ربیکا پر کینیا میں موجود ان کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کررہی تھیں، حملے کے دوران خاتون اولمپک زخمی ہوئی تھیں اور حملہ آور بھی جھلس گیا تھا جس کے بعد دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا،بعد ازاں 5 ستمبر کو یوگنڈا کی اولمپیئن ایتھلیٹ ربیکا ہسپتال میں انتقال کرگئی تھیں،تاہم اب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ربیکا چیپٹگی کو آگ لگا کر ہلاک کرنے والا ان کا سابق بوائے فرینڈ بھی پیر کی رات کو آئی سی یو میں انتقال کرگیا،پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ربیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا۔