بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈارئیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا

Sep 10, 2024 | 23:04:PM
بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈارئیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے لائسنس حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ چنکی پانڈے نے 43سال طویل کوشش کے بعد  ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے اپنا لائسنس حاصل کر ہی لیا،چنکی پانڈے نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک پولیس اہلکار کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں،اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا اور بالآخر میں پاس ہوگیا،چنکی نے ساتھ ہی ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 چنکی پانڈے کی ساتھی اداکارہ سونم خان نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، پر کیا آپ کو واقعی ڈرائیونگ نہیں آتی تھی؟ شکر ہے میں آپ کے ساتھ کہیں سفر پر نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے’ طلاق‘پرفیوم لانچ کردیا