عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) کسی بھی ملکی معیشت کا دارومدار اس کی انڈسٹری اور زراعت پر منحصر ہوتا ہے اور ان کا انحصارتوانائی کے ذرائع پر جیسے کہ پیٹرول ، کوئلہ اور بجلی ہیں ، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ تمام ذرائع ہی انتہائی مہنگے ہیں اس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی روز بروز بڑھتی قیمتیں ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر چیز کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے
اب اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی حد تک گر گئی ہیں جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،لندن برینٹ آئل دسمبر 2021 کی کم ترین سطح تک گر گیا ہے ،لندن برینٹ آئل 3 سال کی کم سطح 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ،اوپیک نے 2025 میں آئل کی طلب میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ،لندن برینٹ آئل2.70 ڈالر سستا ہوکر 69 ڈالر 8 سینٹس فی بیرل پر آگیا ،امریکی خام تیل 4 مئی 2023 کی کم سطح 65 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل تک گرگیا،امریکی خام تیل 2.85 ڈالر سستا ہوکر 65.82 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔