ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے ملک میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی ، حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمااوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاکہناہے کہ ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے ملک میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی ۔
حمزہ شہباز نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نے عوام کی فتح کا سورج طلوع کیا،الحمد اللہ آج عوام اورووٹ جیت گیا،ووٹ چور سلیکٹڈمافیا ہار گیا،ڈسکہ کے عوام نے ووٹ چور، آٹا، چینی، گیس اوردوائی چوروں سے بدلہ لیا۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ ڈسکہ کے عوام نے نوازشریف، شہبازشریف کی حب الوطنی پر مہر لگائی ،عوام نے فیصلہ سنادیا کہ ملک میں ووٹ چوروں کی جگہ نہیں ،ان کاکہناتھا کہ فیصلہ آگیا ملک میں پریزائیڈنگ افسران کے اغواکاروں کی جگہ نہیں ۔
اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کاکہناتھا کہ ڈسکہ کے عوام ،کارکنوںکوسلام پیش کرتا ہوں،نوازشریف اورشہبازشریف کے شیروں کوشاباش دیتا ہوں ،حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام نے فیصلہ سنادیا کہ سلیکٹڈنیازی گھرجاﺅ،معیشت ،روزگار اورسٹیٹ بینک کو کھا جانے والے کو قوم نے مسترد کردیا،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ پر مہر کا مطلب ہے عوام آٹاچینی دوائی چور مافیا سے نجات چاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی، مریم نواز کاڈسکہ کامیابی پر ٹوئٹ