سعودی عرب:فجرکی اذان دینے پر تلخ کلامی،موذن اور نمازی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں اذان دینے کے تنازع پر مسجد کے موذن اور نمازی کو قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ موذن اور شہری کے درمیان فجرکی اذان دینے پر تلخ کلامی ہوئی، جھگڑا اس بات پر ہوا کہ فجر کی اذان کون دے گا۔پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آکر موذن اور ایک شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس سے دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ترجمان تبوک پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں موذن اور نمازی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی شہری نے موذن اور مسجد میں موجود ایک نمازی پر تیز دھار آلے سے حملے کئے۔ دونوں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے. میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ملزم مسجد کے موذن سے پہلے بھی لڑتا رہا تھا جس پر موذن نے کئی بار سرکاری اداروں کو شکایات درج کرائی تھی۔تبوک پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت:الیکشن کے موقع پر فوجی دستوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک