(24 نیوز)بھارتی فلمساز اور اداکارہ ریمی سین دس سال بعد دوبارہ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریمی سین جب بھارتی فلم انڈسٹری میں آئی تھی تب انہوں نے اپنی خوبصورتی سے سبھی کا دل جیت لیا تھا اور اچھے کردار میں نظر آ رہی تھیں-مگر انہوں نے درمیان میں ہی انڈسٹری چھوڑ دی تھی- قریب ایک دہائی تک وہ فلموں سے دور رہی- اب اداکارہ پھر سے فلموں میں واپسی کررہی ہے- انہوں نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اب تک کے کیرئیر کو کیسے دیکھتی ہے-بھارت کے ایک اخبار کو انٹرویو میں ریمی سین نے بتایا کہ میں نے کبھی کسی سے اٹینشن کی امید نہیں کی۔ نہ کسی گلیمر کی مرید تھی۔ میں ایک معمولی شخصیت رہی ہوں، میں نے ہمیشہ میرا مقصد کیمرے کے سامنے ہونا نہیں رہا ہے- ریمی سین نے متعدد ہندی، بنگالی اور تیلگو فلموں میں اداکاری کےجوہر دکھائے۔ انہوں نے ایک بنگالی فلم میں بطور چائلد آرٹسٹ اپنے کام کا آغاز کیا۔ ریمی سین کی فلموں میں گول مال، ہنگامہ ، دھوم، تھینک یو، گرم مصالحہ ، باغبان اور پھر ہیرا پھیری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:الیکشن کے موقع پر فوجی دستوں کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک