(24 نیوز)سعودی عرب میں3 فوجیوں کو سنگین غداری کے الزام میں ہفتے کے روز پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ان تینوں فوجیوں کو بادشاہت کے دشمنوں کے ساتھ تعاون اور عسکری مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مجرم قرار پایا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں کو بادشاہ کی منظوری کے بعد ہفتے کے روز سعودی عرب کی ایک فوجی کمان میں پھانسی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب:فجرکی اذان دینے پر تلخ کلامی،موذن اور نمازی قتل