(24نیوز)شانگلہ کے علاقے پورن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق مرنے والے افراد میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
شانگلہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چاروں افراد کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پورن سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد دلشاد حسین انتقال کر گئے
شانگلہ میں باپ سمیت 3 بیٹوں کو قتل کردیا گیا
Apr 11, 2021 | 10:28:AM