امریکہ میں بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ

Apr 11, 2021 | 12:09:PM

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا کے بعد  پورے امریکہ میں بیروزگاری کی فی ہفتہ شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے محکمہ برائے افرادی قوت نے کہا ہے کہ  کورونا سے قبل بیروزگاری الاؤنس کے لئے ہر ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد عموما 2 لاکھ 20 ہزار سے کم ہوتی تھی لیکن گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 44 ہزار امریکیوں نے بیروزگاری الائونس کے لئے درخواستیں دیں جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آجر ابھی بھی اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہے ہیں۔

 امریکی حکومت کے مطابق گزشتہ ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار تھی اور ایک ہفتے میں ہی بیروزگاروں کی تعداد میں 16 ہزار افراد کا اضافہ ہوگیا۔  

یہ بھی پڑھیں: 3  سعودی فوجیوں کو سنگین غداری کے الزام میں پھانسی دیدی گئی

مزیدخبریں