ڈسکہ والوں نے اپنے ’’بکسوں‘‘ کی حفاظت کی : پرویز رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا ڈسکہ الیکشن میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے ہیرو ہیں۔پھر راج کرے گی خلق خدا، ڈسکہ والو زندہ باد۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے حق حاکمیت حاصل کیا ہے، آج جیسے ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچےگا۔
ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے اپنے حق حاکمیت کو حاصل کیا- آج جس طرح ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچے گا اور پھر راج کرے گی خلق خدا- ڈسکہ والو زندہ آباد
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) April 11, 2021
واضح رہے کہ پرویز ریشد کا گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج ڈسکہ میں بکسہ چوروں، آٹا، چینی، تیل، دال، بجلی، گیس، پٹرول اور روزگار چوروں کے ساتھ وہی ہو گا جو 65 میں ڈسکہ کے ہمساۓ چونڈہ میں حملہ آور ٹینکوں کے پُر خچے اُڑا کر ہوا تھا۔
آج ڈسکہ میں بکسہ چوروں، آٹا،چینی،تیل،دال،بجلی،گیس، پٹرول اور روزگار چوروں کے ساتھ وہی ہو گا جو ۶65 میں ڈسکہ کے ہمساۓ چونڈہ میں حملہ آور ٹینکوں کے پُر خچے اُڑا کر ہوا تھا-
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) April 10, 2021