ڈسکہ والوں نے اپنے ’’بکسوں‘‘ کی حفاظت کی : پرویز رشید

Apr 11, 2021 | 12:24:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا ڈسکہ الیکشن میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ  ڈسکہ کے عوام جمہوری تحریک کے ہیرو ہیں۔پھر راج کرے گی خلق خدا، ڈسکہ والو زندہ باد۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے اپنے بکسوں کی حفاظت سے حق حاکمیت حاصل کیا ہے، آج جیسے ڈسکہ اسلام آباد پہنچ رہا ہے اسی طرح ایک دن سارا پاکستان پہنچےگا۔

  واضح رہے کہ پرویز ریشد کا گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج ڈسکہ میں بکسہ چوروں، آٹا، چینی، تیل، دال، بجلی، گیس، پٹرول اور روزگار چوروں کے ساتھ وہی ہو گا جو 65 میں ڈسکہ کے ہمساۓ چونڈہ میں حملہ آور ٹینکوں کے پُر خچے اُڑا کر ہوا تھا۔

مزیدخبریں