میانمار: فورسز کی فائرنگ سے مزید 20 مظاہرین ہلاک

Apr 11, 2021 | 12:34:PM

(24 نیوز)میانمار میں اقتدار پر قابض فوجی  قیادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فورسز  کی فائرنگ میں مزید 20 مظاہرین ہلاک ہو گئے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں فوجی قیادت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ریاست لاگو کے ماگادیت علاقے میں احتجاجی مظاہرین پر میانمار کی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں مزید 20 شہری مارے گئے ہیں جن کی لاشوں کو میانمار کے فوجیوں نے بودائی مندروں میں منتقل کر دیا۔ اس تناظر  میں ایک شہری  کرن کین نامی سوشل ورکر کا کہنا ہے کہ میانماری فوجیوں کی فائرنگ میں60مظاہرین مارے گئے ہیں اور یہ فوجی، مظاہروں کی سرکوبی میں ہر طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔کرن کین کا کہنا ہے کہ ماگادیت کے لوگ خوف و ہراس کی بنا پر علاقے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر میانمار کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور آنگ سان سوچی کو گھر میں نظربند کر دیا ہے جبکہ اس ملک کے عوام فوجی قیادت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کر کے ملک میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3  سعودی فوجیوں کو سنگین غداری کے الزام میں پھانسی دیدی گئی

مزیدخبریں