(24 نیوز)بھارت نے اپنی سمندری حدود کے خصوصی اقتصادی زون میں امریکا کے بحری بیڑ ے کے بغیر اجازت داخلے پر سخت اعتراض اٹھایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ اس کے ساتویں بحری بیڑے یو ایس ایس جان پال جونز نے بدھ کے روز عالمی قوانین کے تحت، بھارت کی منظوری لئے بغیر بحری فوجی مشق فریڈم آف نیوی گیشن کی تھی تاہم اس کے جواب میں بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بحری قوانین کے مطابق خصوصی اقتصادی زون میں بغیر اجازت فوجی مشق نہیں کی جاسکتی۔ ادھر اس معاملے کو سلجھانے کے لئے دہلی اور واشنگٹن کے درمیان سفارتی سطح پر کوشش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 سعودی فوجیوں کو سنگین غداری کے الزام میں پھانسی دیدی گئی