(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ تحریک انصاف ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف وہ پارٹی میں توجہ دلاتے ہی رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے۔ طویل عرصہ اقتدار میں رہنے سےمفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی اُمید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں۔بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی کورونا سے انتقال کر گئے