ن لیگ کے جہانگیر ترین کیساتھ رابطے ؟ احسن اقبال کھل کر بول پڑے

Apr 11, 2021 | 14:40:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال  نے ڈسکہ میں نوشین افتخار کی کامیابی کو نوازشریف کے بیانیے کی فتح قرار دے دیا۔ لیگی رہنما نے  جہانگیر ترین کیساتھ رابطوں  کی بھی تردید کردی۔

 نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔مسلم لیگ ن کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔جہاںگیر ترین کاجو طوفان کھڑا ہے یہ شاید  پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہی کھڑا رہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ   ڈسکہ الیکشن میں حق اور سچ کی فتح ہوئی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوری نظام کو تقویت ملی۔این 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ  19فروری کو عمران احمد نیازی حکومت نے بدترین ووٹوں کی چوری کی تھی۔ این اے 75 کے انتخابی نتیجہ نے عمران نیازی کو ووٹ چوری کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔یہ نقطہ آغاز ہے اس چوری اور ڈاکے کی واردات کے خلاف ہے۔جب تک یہ معلوم نہیں ہوگا کہ 19فروری کو جو ڈاکہ اور مظہوم حرکت کی گئی اس کا حکم کس نے دیا تب تک پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہوسکتی۔

اس موقع پر  احسن اقبال نے این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مٹھائی  بھی تقسیم کی ۔

مزیدخبریں