قرضے بہت زیادہ۔عوام پر خرچ کرنےکیلئے کم پیسہ بچتا ہے:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کو لاہور، فیصل آباد اور پشاور تک توسیع دیدی،انہوں نے کہا کہ پروگرام کو مرحلہ وار پورے ملک میں شروع کریں گے۔ ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں،عوام پر خرچ کرنےکیلئے کم پیسہ بچتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے، موبائل کچن کے ذریعے مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کے آغاز پر سینیٹر ثانیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس پروگرام کو مرحلہ وار فروغ دیا گیا ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کو توسیع دینے کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام کے ذریعے کھانا فراہم کرنے والی گاڑی مخصوص مقامات پر 1500 سے 2000 افراد کو روزانہ کھانا مہیا کرے گی۔ قبل ازیں "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے سرکاری نتیجہ جاری کر دیا