(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وفاقی وزارت اطلاعات کاقلمدان دینے کافیصلہ کیاہے،فواد چودھری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کااعلان جلدمتوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراقلمدان تبدیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے فوادچودھری کووزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیاہے، فواد چودھری کو اس حوالے سے آگاہ کردیاگیا،فوادچودھری جلد وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی سنبھالیں گے،وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل کابھی امکان ہے،جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کو سحر و افطار میں کیا غذا لینی چاہئے؟طبی ماہرین کے اہم مشورے