(24 نیوز)مسابقتی کمیشن نے پنجاب میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کی مخالفت کردی ۔
مسابقتی کمیشن کاکہناہے کہ پنجاب حکومت کا چینی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ غلط ہے ،چینی کی قیمت مقرر کرنے سے صوبے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے ،چینی کی قیمت مقرر کرنے سے ذخیرہ اندوزی بڑھ سکتی ہے۔
مسابقتی کمیشن کا مزید کہناہے کہ چینی پنجاب سے دوسرے اضلاع میں منتقل ہوسکتی ہے ،چینی کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے ،سابقتی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مختلف قوتوں کو آپس میں مسابقت کے ذریعے قیمت مقرر کرنا ہوتا ہے،لاگت سے کم یا بہت زیادہ قیمت مقرر کرنے سے مارکیٹ کا نقصان ہوتا ہے ،اس سے صارفین کے حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سو کروڑ کی مالکن کم کرداشیاں نے بولڈ بکنی تصویروں سے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلادی