(24 نیوز)رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کو پر لگ گئے جس کی تا زہ مثا ل یہ کہ شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطا بق کراچی میں گزشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت 360 روپے کلو تھی لیکن آج گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ زندہ مرغی 280 روپے کلو میں فروخت ہو ئی۔اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی فی درجن اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے ۔
یا د رہے کہ شہریوں کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مال پیچھے سے ہی مہنگا ملتا ہے اس لیے وہ گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بے باک ادا کا رہ نیہا شرما کے سو شل میڈیا پر چرچے