استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے ، پیپلزپارٹی کافیصلہ

Apr 11, 2021 | 20:43:PM
استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے ، پیپلزپارٹی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے ۔پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہم کیوں چھوڑیں ،ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کو فوری طور پر نہ چھوڑا جائے،جو پی ڈی ایم توڑنا چاہتے ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی)کااجلاس ہوا، بلاول ہاؤس میں ہونے والے سی ای سی اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپورنے بھی شرکت کی،آصف زرداری بذریعہ ویڈیو لنک سی ای سی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مستقبل میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غورکیاگیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف ڈیل کے معیشت پراثرات اورسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت ہوئی،سی ای سی اجلاس میں کشمیر پر پی ٹی آئی کی کنفیوژ پالیسی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سی ای سی کے شرکا کو کل ہونے والی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی،پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے شرکا کی دی گئی پالیسی کے تحت مراد علی شاہ کل مشترکہ مفادات کونسل میں عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہاﺅس میں پی پی سی ای سی اجلاس میں پی ڈی ایم کاشوکاز نوٹس زیربحث آیا،بلاول نے اجلاس کے شرکا کو شاہد خاقان کاشوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا،بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا،بلاول کی جانب سے نوٹس پھاڑنے پر شرکا نے تالیاں بجائیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عزت کیلئے سیاست کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ،بلاول بھٹو نے کہاکہ پی ڈی ایم میں ہم برابری کی بنیاد پر شامل ہوئے تھے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ کیا جائے یا کوئی نوٹس دے دیا جائے، پی ڈی ایم میں ہم کسی کو جواب دہ نہیں ہے ۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ استعفے دیں گے نہ پی ڈی ایم چھوڑیں گے ۔پی ڈی ایم ہم نے بنائی ہم کیوں چھوڑیں ،ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کو فوری طور پر نہ چھوڑا جائے،جو پی ڈی ایم توڑنا چاہتے ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے ۔
پی پی سی ای سی میں کہاگیاکہ استعفے مانگنے والے درحقیقت پی ڈی ایم توڑناچاہتے ہیں ،پی ڈی ایم جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنائی تھی کمزوری کیلئے نہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 50 ارکان پر مشتمل اجلاس میں دیگر اہم ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگوہوئی، اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اورنیئر بخاری شریک ہوئے، اعتزاز احسن، قائم علی شاہ، نواب یوسف تالپور، مراد علی شاہ ، مخدوم احمد محمود، قمرزمان کائرہ، ہمایوں خان، علی مدد جتک، چودھری لطیف اکبر، امجد ایڈووکیٹ ، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ ،جام مہتاب ڈہراور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی