اپوزیشن کی کوئی اہمیت نہیں ،مخالفین میرے نام سے تقریرشروع اور ختم کرتے ہیں ،فیصل واوڈا

Apr 11, 2021 | 21:03:PM
اپوزیشن کی کوئی اہمیت نہیں ،مخالفین میرے نام سے تقریرشروع اور ختم کرتے ہیں ،فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناہے کہ اپوزیشن کی کوئی اہمیت نہیں ،مخالفین میرے نام سے تقریرشروع اور ختم کرتے ہیں ۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے این اے 249 میں الیکشن آفس کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ علاقے کا چکر لگانے آیا ہوں ہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،کہیں کوئی کام ہوا ہے تو صرف تحریک انصاف نے کیا۔
ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کی کوئی اہمیت نہیں ،مخالفین میرے نام سے تقریرشروع اور ختم کرتے ہیں ،یہ علاقہ میرا تھا، ہے اور رہے گامیں نے شہبازشریف کو شکست دی،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اپنے لئے ووٹ مانگنے نہیں آیا، امجد آفریدی عمران خان کاامیدوارہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی