فیصل واوڈا کو اپنے حلقے کا دورہ کرنا مہنگاپڑ گیا،پولیس کو اہم احکامات جاری

Apr 11, 2021 | 21:25:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پرتحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کو فوری طور پر حلقے سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا نے این اے 249 کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے دفترکا افتتاح کیا، الیکشن کمیشن نے خبرکا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو فوری طور پر حلقے سے نکالنے کا حکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی ضلع کیماڑی اورضلع غربی کو احکامات جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولیس حکام فوری طور پر فیصل واوڈا کو حلقے سے باہر نکال کر رپورٹ کریں ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے سعید آفریدی اورملک شہزادکو بھی حلقے سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی کوئی اہمیت نہیں ،مخالفین میرے نام سے تقریرشروع اور ختم کرتے ہیں ،فیصل واوڈا

مزیدخبریں