(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر زاہد محمود کے کل زمبابوے نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق لیگ سپنر زاہد محمود اکیلے جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے تھے، زاہد محمود نے پی سی بی کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ کبھی غیر ملکی سفر نہیں کیا، اکیلا زمبابوے نہیں جاسکتا۔
کیمپ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد زاہد محمود نے بورڈ حکام کو اپنے موقف سے آگاہ کیا،ذرائع کاکہناتھا کہ کیمپ کے دوران زاہد محمود کی طبیعت بھی گھبراہٹ اور بے جا دباؤ لینے کی وجہ سے خراب ہوئی۔سپنر کی درخواست پر بورڈ نے ان کو ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔زاہد محمود 21 اپریل کو ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پا کستان میں پہلا روزہ کب۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی