(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے ولی عہد کی والدہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے دعا کی ۔وزیر اعظم نے حکومت اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم کی کورونا کی وبا سے صحتیابی پر ابو ظہبی کی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی پختگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنماؤں نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم کا ولی عہد ابوظہبی سے ٹیلی فونک رابطہ، والدہ کی خیریت دریافت کی
Apr 11, 2021 | 22:31:PM