چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی روضہ رسول پر حاضری ، خصوصی نوافل ادا کیے 

Apr 11, 2021 | 22:54:PM

(24 نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا دورہ سعودی عرب ، وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں قیام کیا۔

 تفصیلات کے مطا بق صادق سنجرانی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری کے بعد مسجد نبوی میں خصوصی نوافل ادا کیے ۔انہوں نے روضہ رسول پر ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ان کا دورہ سعودی عرب دو روزہ ہے ۔ صادق سنجرانی نے اس سے قبل عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہو گیا۔۔بہادر خاتون جس نے گوگل سے ٹکر لی

مزیدخبریں