ویانا میں مرکزی اسلامک سنٹر کو دوبارہ کھو لنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویانا میں مرکزی اسلامک سنٹر کو دوبارہ کھو لنے کا اعلان ۔نماز جمعہ کے لیے 12:30 بجے دروازے کھولے جائیں گے اور اجتماع کے آدھا گھنٹہ بعد مرکز کے دروازے دوبارہ بند کر دئیے جائیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکز میں آنے والے تمام زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے ،مسجد اور مرکز کے دیگر کمروں میں ایف ایف پی 2 ماسک پہننا لازمی ہے ۔ ایک دوسرے سے کم سے کم 2 میٹر کی دوری رکھنا، دونوں نماز کے دوران اور پوری عمارت کے کمپلیکس میں نماز کے دوران کوئی مصافحہ اور کوئی گلے نہیں ملے گا۔
مسجد میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کریں ۔مسجد کے اندر اور باہر اور اس کے آس پاس لوگ جمع ہونے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی روضہ رسول پر حاضری ، خصوصی نوافل ادا کیے