این اے 249 کا ضمنی الیکشن۔۔تحریک انصاف کیخلاف الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن۔۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد خان آفریدی کو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی الیکشن مہم ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھری پڑی ہے ۔کبھی شہزاد اعوان تو کبھی شہزاد قریشی کبھی سعید آفریدی کبھی خرم شیر زمان آ پ کی مہم چلا رہے ہیں۔ کبھی فیصل واوڈا تو کبھی اعظم سواتی سمیت مختلف لوگ آتے جا رہے ہیں۔ کیوں نہ آپ کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے۔ آپ پیر کی دوپہر دوبجے خود ڈی ار او سے ملیں اور وضاحت دیں۔
واضح رہے کہ امجد آفریدی کو کو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر تین نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔اس حلقے میں امجد آفریدی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل ہیں۔یہ سیٹ فیصل واووڈا کے استعفے کے بعد خالی ہو ئی تھی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 29اپریل کو ہو گی۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا نے این اے 249 کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے دفترکا افتتاح کیا، الیکشن کمیشن نے خبرکا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو فوری طور پر حلقے سے نکالنے کا حکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی ضلع کیماڑی اورضلع غربی کو احکامات جاری کردیئے، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولیس حکام فوری طور پر فیصل واوڈا کو حلقے سے باہر نکال کر رپورٹ کریں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے سعید آفریدی اورملک شہزادکو بھی حلقے سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں۔پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی تو پی ڈی ایم بھی نہیں دےگی ،راناثنا اللہ