جن مما لک میں سور ج کی روشنی زیادہ وہاں کورونا کمزور پڑنے کا انکشاف

Apr 11, 2021 | 23:46:PM

(24 نیوز) اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے خطے جہاں سورج کی روشنی زیادہ ہوتی ہے وہاں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے اموات کی شرح کم ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سورج کی الٹرا وائلٹ ریز اس وبائی بیماری سے موت کا خطرہ کم کرتی ہیں۔تحقیق کے دوران امریکا کی ڈھائی ہزار کے قریب کاونٹیز میں جنوری سے اپریل 2020 کے دوران ہونے والی اموات کا موازنہ کیا گیا تھا۔
جن مقامات پر الٹرا وائلٹ شعاعوں کا اثر زیادہ ہے وہاں کووڈ 19 سے موت کا خطرہ ان علاقوں کے مقابلے میں کم ہے جہاں ان شعاعوں کا اثر کم ہوتا ہے۔
 یہی تجربہ برطانیہ اور اٹلی میں بھی کیا گیا اور وہاں بھی یہی نتائج سامنے آئے۔محققین نے وائرس سے موت کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے عمر، نسل، سماجی حیثیت، فضائی آلودگی، درجہ حرارت اور دیگر کو بھی مدنظر رکھا۔
مگر ایک وضاحت ضرور پیش کی گئی جس پر اب محققین کا م کر رہے ہیں جس کے مطابق سورج کی روشنی سے جلد میں نائٹرک آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی نقول بنانے کی صلاحیت ممکنہ طور گھٹ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا پھر زور پکڑنے لگا۔۔فرانس میں بہت ساری مساجد بند

مزیدخبریں