(24 نیوز)متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی بلکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔
سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پرتحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں، توقع ہے کہ نئے پاکستان میں صوبے کو حقوق نہیں ملے لیکن اب ملیں گے۔
یادرہےکہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کی ویڈیو جاری کردی
واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد گورنر کے پی شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے کون کون سے رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل!