پی ٹی آئی کا اسمبلی سے استعفوں کا اعلان۔ وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کا اعلان کردیا جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کردیا ۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا کا اختیار عمران خان کو دیدیا تھا۔
ارکان اسمبلی کی اکثریت نے عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے اور پارلیمنٹ میں رہ کر جمہوری جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید، فواد چودھری، حماد اظہر،علی نواز اعوان، مراد سعید سمیت دیگر ارکان اسمبلی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں تھے جبکہ شاہ محمود قریشی، فخر ابراہیم ، فیصل جاوید سمیت دیگر ارکان نے استعفوں کی مخالفت کی۔
عمران خان نے فردا فرداً تمام ارکان اسمبلی کا موقف سنا۔ ارکان اسمبلی نے آخر میں استعفوں سے متعلق اپنے فیصلے کا اختیار عمران خان کو دیا۔
پارلیمانی پارٹی نے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کیخلاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس امپورٹد حکومت کو نہیں مانتے۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 11, 2022
مشاورت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اور تمام ارکان اسمبلی فوری طور پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوں گے، ہم ان چوروں کیساتھ کسی صورت نہیں بیٹھ سکتے۔ ان لوگوں کو قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 11, 2022