پی ٹی آئی کا اسمبلی سے استعفوں کا اعلان۔ وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ

Apr 11, 2022 | 14:10:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کا اعلان کردیا جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کردیا ۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا کا اختیار عمران خان کو دیدیا تھا۔

 ارکان اسمبلی کی اکثریت نے عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے اور پارلیمنٹ میں رہ کر جمہوری جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید، فواد چودھری، حماد اظہر،علی نواز اعوان،  مراد سعید سمیت دیگر ارکان اسمبلی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں تھے جبکہ شاہ محمود قریشی، فخر ابراہیم ، فیصل جاوید  سمیت دیگر ارکان نے استعفوں کی مخالفت کی۔ 

عمران خان نے فردا فرداً تمام ارکان اسمبلی کا موقف سنا۔ ارکان اسمبلی نے آخر میں استعفوں سے متعلق اپنے فیصلے کا اختیار عمران خان کو دیا۔

پارلیمانی پارٹی نے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کیخلاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس امپورٹد حکومت کو نہیں مانتے۔

 مشاورت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اور تمام ارکان اسمبلی فوری طور پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہوں گے، ہم ان چوروں کیساتھ کسی صورت نہیں بیٹھ سکتے۔ ان لوگوں کو قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔
 

مزیدخبریں