(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق وزرا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اورسابق وزرا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کرمسترد کردی۔عدالت نے درخواست گزارپرایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں منتخب سابق وزیر اعظم پر فرسودہ الزامات لگائے گئے۔ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ نیشنل سکیورٹی کو نہ سیاسی بنایا جائے نہ سنسنی خیز۔سفارتکاروں اوران کی کلاسیفائیڈ رپورٹس کو سیاسی تنازعوں میں گھسیٹنا قومی مفاد کو کمزور کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے وزیراعظم کا انتخاب عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے