(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنی رولنگ پر بات کرتے ہوئے اسی آئینی و قانونی قرار دیا جب کہ قاسم سوری نے مبینہ دھمکی آمیز خط بھی ایوان میں لہرایا۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مراسلہ ڈی کلاسیفائیڈ کیا جائے، میں وفاقی کابینہ کی اجازت سے ڈی کلاسیفائیڈ مراسلہ قومی اسمبلی کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو سِیل کرکے بھجوارہا ہوں۔قاسم سوری وزیراعظم کا انتخاب کرانے سےمعذرت کرتے ہوئے اٹھ کرچل دیئے جس کے بعد ایاز صادق نے کرسی سنبھالی۔
قومی اسمبلی اجلاس ، ڈپٹی اسپیکر کا وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذرت
Apr 11, 2022 | 16:12:PM