تحریک انصاف کا منحرف ارکان کیخلاف بڑافیصلہ

Apr 11, 2022 | 16:29:PM
 تحریک انصاف کا منحرف ارکان کیخلاف بڑافیصلہ
کیپشن: پنجاب اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپنے 24 منحرف  ممبران کے خلاف  ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانےکا فیصلہ کریں گے۔ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ منحرف ارکان متعدد مواقع پر حمزہ شہباز کو  وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینےکا اعلان کرچکے ہیں۔منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز  اور ویڈیو بیانا ت بھی منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسمبلی سے استعفوں کا اعلان۔ وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ابھی ریفرنس پر اسپیکر کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔

پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو مراسلہ جاری کیا تھا،4 اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی