شہباز شریف کا ریکارڈ۔۔تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں منتخب ہونیوالے پہلے وزیر اعظم

Apr 11, 2022 | 17:08:PM
شہباز شریف , ریکارڈ,تحریک ,عدم اعتماد ک,نتخب,
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔شہباز شریف کو 174ارکان نے ووٹ دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک3تحاریک عدم اعتماد پیش ہوئیں جن میں سے2ناکام ہوئیں اور آخری یعنی تیسری عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہوئی تھی جو کامیاب ہوئی جس کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے۔اس سے قبل بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھیں۔
واضح رہے تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے استعفے دینے کا بھی اعلان کیا۔