(24 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفٖصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس نے شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنرخیبر پختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔
شاہ فرمان خیبرپختونخوا کے 32 ویں گورنر ہیں اور انہوں نے 5 ستمبر 2018 کو خیبرپختونخوا کے گورنرکےطور پر حلف اٹھایا تھا۔شاہ فرمان 1995 سے پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہیں وہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر دو بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت برطرفی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ۔۔عمران خان کا ردعمل بھی آگیا