تیسری اہلیہ سے بھی علیحدگی۔۔؟ عامر لیاقت کا وضاحتی بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑنے والےرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور انکی تیسری اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج کل مشکلات میں گھیرے ہیں اور حکومت مخالف بیانات بھی انکے سامنے آرہے ہیں، عامر لیاقت اور انکی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زیرگردش کررہی تھیں کہ دنوں میں علیحدگی ہونے کا امکان ہے جس پر عامر لیاقت کا موقف سامنے آگیا ہے۔عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی۔ عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔
ایک اور سٹوری میں اہلیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت برطرفی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ۔۔عمران خان کا ردعمل بھی آگیا