بالی ووڈ اداکارہ مندنا کریمی ٹی وی شو میں کیوں روئی ؟ سب حیران

Apr 11, 2022 | 19:18:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے نجی ٹی وی کے پروگرام ’لاک اپ‘ کا ایک نیا پرومو سامنے آیا ہے ، جس میں بالی ووڈ اداکارہ مندنا کریمی روتے ہوئے اپنی زندگی کا بڑا راز کھولتی نظر آرہی ہیں ۔ پرومو میں مندنا ایلیمیشن سے بچنے کیلئے سب سے پہلے بجر بجاتی ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے وہ بات شیئر کی ، جس کو سننے کے بعد ہر کوئی حیران رہ گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ان دنوں صرف دو ہی چیزوں کی باتیں ہورہی ہیں ۔ پہلی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی تو دوسری بات کنگنا رناوت کے شو ’لاک اپ‘ کو لے کر ہورہی ہے ۔’ لاک اپ‘ ایک ایسا شو ہے جس میں آنے والی مشہور شخصیات ہر دن خود کو لے کر نئے انکشافات کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس مرتبہ مندرا کریمی نے اپنا ایک ایسا راز فاش کیا ہے ، جو کافی حیران کن ہے ۔مندنا کریمی بتاتی ہیں کہ طلاق کے بعد وہ ایک مشہور فلم میکر کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ رشتہ اتنا گہرا تھا کہ انہوں نے بچہ پیدا کرنے کا ارادہ کر لیا۔زندگی کے برے دور کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ یہ وہ وقت تھا ، جب میں اسٹرگل کررہی تھی ۔ اس درمیان ڈائریکٹر کے ساتھ میں خفیہ تعلقات میں بھی آئی ۔ میں ایک ایسے مشہور ڈائریکٹر کے ساتھ رشتے میں تھی ، جو خواتین کے حق کی بات کرتا ہے ۔ کئی لوگوں کیلئے وہ انسپائریشن ہے ۔ مندنا نے مزید بتایا کہ ہم بچے پیدا کرنے کا  پلان کیا، لیکن جب یہ ہوگیا تو ۔۔۔۔ اور اتنا کہتے ہی مندنا رونے لگتی ہیں ۔ ان کے ساتھ ہی کنگنا بھی جذباتی ہوجاتی ہیں ۔
واضح رہے کہ 2017 میں مندنا کرمیمی نے کاروباری گورو گپتا کے ساتھ گھر بسایا تھا ، مگر یہ شادی 12 مہینے بھی نہیں چلی اور دونوں پانچ مہینوں کے بعد ہی الگ ہوگئے ۔ 
مندنا نے گورو گپتا پر گھریلو تشدد کا کیس بھی درج کرایا ہے ۔ پہلے شادی اور بعد میں ریلیشن شپ میں دھوکہ ملنے کے بعد مندنا ٹوٹ کر بکھر گئی تھیں ، مگر وہ ہاری نہیں اور دوبارہ ایسے اٹھیں کہ اب کوئی انہیں گرا نہیں سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر۔۔سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

مزیدخبریں