پنشن میں 10فیصد اضافہ خوش آئند قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
ملازمین دفتر میں کام کرتے ہوئے (فائل فوٹو)
(24 نیوز )سرکاری ملازمیں نے پنشن میں 10فیصد اضافہ خوش آئند قرار دیدیا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکا اعلان بھی کریں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما رانا لیاقت علی نے کہا ہے تنخواہوں میں اضافہ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔پی ٹی یو کے رہنما چوہدری سرفرازنے کہا کہ سابقہ حکومت نے 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکا اعلان کیا تھا جو وفاقی ملازمین کو مل چکا ہے۔رانا لیاقت علی رہنما پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینےکا اعلان بھی کریں۔