(24 نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بالر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔محمد حسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن باؤلر تھے۔انہوں نے 1994 اور2009 کے درمیان پاکستان میں متعدد ٹیموں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر۔۔سونے کی قیمت میں مسلسل کمی