(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی توقع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کی لہر جاری ہے۔صبح پہلے عمران خان سمیت تحریک انصاف ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان مستعفی ہوئے اور اب سندھ کے گورنر عمران اسماعیل اور گورنر گلگت بلتستان نے بھی اپنا استعفا صدر مملکت کو بھجوادیا۔صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کا مرحلہ باقی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر حکوتی امیدوار چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب نہ ہوئے تو پنجاب کے گورنر بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی سفر کا جائزہ