قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان 

Apr 11, 2022 | 21:06:PM
الیکشن ،کمیشن، پاکستان
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائیگا،تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کیلئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ 11اپریل 2022سے 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائیگی، 20اپریل 2022سے 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی ،29مئی 2022سے 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرینگے، الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی2022سے30جولائی2022تک انجام دے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر۔۔سونے کی قیمت میں مسلسل کمی