بندروں میں لڑائی۔لوگوں میں خوف و ہراس۔انجام ویڈیو میں دیکھیں

Apr 11, 2022 | 22:04:PM
بندروں ، لڑائی، سعودی، عرب
کیپشن: بندروں میں لڑائی (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں ایسے متعدد وڈیو کلپ سامنے آئے ہیں جن میں سعودی عرب کے ایک گاؤں عرمرم میں بندروں کی دو ٹولیوں کے بیچ گھمسان کی لڑائی دیکھی جا سکتی ہے۔ عرمرم گاؤں 'رجال المع' ضلع میں واقع ہے۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے عرمرم گاؤں 'رجال المع' میں بندروں کی ایک ٹولی معرکے کو فیصلہ کن بنانے کے لئے ایک گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔ اس دوران میں علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بندروں نے آپس میں خوب لڑائی کی۔

اس سلسلے میں بیبون بندروں کے نقصانات کا جائزہ لینے سے متعلق پروگرام کی سائنسی ٹیم کی خاتون سربراہ پاؤلا بیبسورتھ نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور آبادی پر زور دیا کہ وہ بندروں کو کھانے پینے کی اشیاء نہ دیں اور ان کی طرف نہ دیکھیں۔ اس طرح وہ ان بندروں کے حملوں اور منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں گے۔پاؤلا کے مطابق اہم بات ان بندروں سے دور رہنا ہے۔ اس لئے کہ جو کوئی انہیں کھانے کی چیز دے گا وہ ممکنہ طور پر ان کا نشانہ بن سکتا ہے۔ پاؤلا نے بتایا کہ بیبون بندر دیگر جانوروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ جو کوئی انہیں کھانا پیش کرتا ہے یہ اسے اپنے خادم کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ مملکت میں قومی مرکز برائے ترقّیِ جنگلی حیات کے زیر انتظام زمینی ٹیموں نے چند روز قبل بیبون بندروں سے متاثر علاقوں کا سروے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد مملکت کے متعدد علاقوں میں بندروں کے پھیلاؤ کے مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنا ہے۔مذکورہ ٹیمیں 6 صوبوں میں کام کر رہی ہیں۔ اس کام کا مقصد بیبون بندروں کی تعداد میں اضافے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینا ہے۔ اس طرح ماحولیاتی، سماجی، طبی اور اقتصادی نوعیت کے ضرر پر روک لگائی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی شہری خوشی سے نہال