یوکرین پر حملہ۔صدر پیوٹن پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ

Apr 11, 2022 | 23:22:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن شروع کرنے کے بعد روسی صدر پیوٹن پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ۔

ایرانی ٹی وی نے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ روس کے باشندے اپنے صدر پر یوکرین کے آپریشن سے پہلے 67.2 فیصد اعتماد کرتے تھے جو اب بڑھ کر 81.6 فیصد ہو گیا ہے۔VTsIOM نامی سرکاری ادارے کے سروے کے مطابق  روسی شہری اپنے صدر ولادی میر پیوٹن پر یوکرین کے آپریشن سے پہلے تک 67.2 فیصد اعتماد کرتے تھے لیکن یوکرین کے آپریشن کے بعد ان کا اپنے صدر کے بارے میں اعتماد بڑھ گیا ہے اور یہ بڑھ کر 81.6 فیصد ہو گیا ہے۔روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف وسیع آپریشن شروع کیا ہے۔ روس کے مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ حالیہ سروے میں شامل 78.9 فیصد افراد نے پیوٹن کے اقدامات کی تائید کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس سروے میں شامل جن افراد نے پیوٹن کے اقدامات کی تائید نہیں کی ہے، ان کی تعددا 24.4 سے کم ہوکر 12.9 فیصد رہ گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق اس سروے کے نتائج اس سروے سے کافی ملتے ہیں جو 30 مارچ کو آزاد ادارے لواڈا نے کرائے تھے جس میں روسیوں نے کہا تھا کہ پیوٹن کی اقدامات پر متفق ہیں۔ یہ تعداد فروری میں 71 سے بڑھ کر 83 فیصد ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارتی شہری خوشی سے نہال

مزیدخبریں