عالیہ بھٹ کا اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم پر جذباتی نوٹ 

Apr 11, 2023 | 09:19:AM

(ویب ڈیسک) عالیہ بھٹ  اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چترجی ورسزناروے‘ شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے نہ رہ سکیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ایک تھیٹر کے باہر والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔

عالیہ بھٹ نے والدہ اور بہن کے ہمراہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چترجی ورسزناروے‘ دیکھی۔

اداکارہ یہ فلم دیکھ کر اتنا جذباتی ہوگئیں کہ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی اور جم ساربھ کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ایک مختصر سا جذباتی نوٹ شیئر کردیا۔

مزید پڑھیں: "دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہے یہ چوری کرنے پر ہاتھ نہیں سر کاٹتی ہے" ، اشنا شاہ

اُنہوں نے اپنے اس نوٹ میں لکھا کہ’ہفتے کی رات میری ماں اور بہن کے ساتھ روتے ہوئے گزری جب ہم نے اپنی پسندیدہ اور باصلاحیت رانی مکھرجی کو شاندار اداکاری کرتے دیکھا‘۔

مزیدخبریں