تقرر وتبادلے ،الیکشن کمیشن،دیگر فریقین نے جواب نہ جمع کرایا

Apr 11, 2023 | 10:39:AM

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت پنجاب کو تقرر وتبادلوں کے اختیارات دینے کیخلاف کیس کی سماعت، الیکشن کمیشن سمیت دیگرکی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت کے وکلاء لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،جسٹس انوار حسین نےپی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا،سرکاری وکلاء کو ساڑھے 10بجے تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی۔

وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ،وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرےبنچ میں زیر التواء ہیں،اس موقع پر جسٹس انوار حسین نے ریمارکس دیئے کہ دوسری عدالت میں زیر التواء کیس کا نمبر آپ کے پاس ہے،ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی اور نمائندے نے درخواست دی ہو،وکیل وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ جی نمبر میرے پاس نہیں،وکیل فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے یہی ایک درخواست ہے۔

مزیدخبریں