مخلوط حکومت کا ایک برس،بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سال تھا:وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مخلوط حکومت کےوزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائےایک سال ہوگیا،سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم نےٹویٹ میں کہا میرے نقطہ نظرکےمطابق یہ بڑے چیلنجز،مشکلات کا سال رہا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثرکیا ہے،جیواسٹریٹجک دشمنیاں،ایندھن،قیمتوں میں اضافہ،سیلاب مہنگائی کےاہم عوامل ہیں۔
Today marks the completion of one year since I took oath as PM of a coalition government. This has been a time of massive challenges & difficulties. Here's my perspective on this year: 1/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی،پی ڈی ایم حکومت پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئی،بہتربین وزارتی رابطہ کاری،عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفرتھا۔