لندن: صادق خان کی ‘pay as you drive’ اسکیم شدید تنقید کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لندن کے میئر صادق خان ان دنوں ایک بار پھر شدید تنقید کا شکار ہیں جس کی وجہ گاڑیاں چلانے والے افراد کیلئے ان کی ٹیکس کی ایک نئی اسکیم ہے۔
صادق خان نے لندن میں ‘pay as you drive’ اسکیم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں گاڑیاں چلانے والے افراد دن کے وقت اور مسافروں کی تعداد اور فاصلے کے اعتبار سے ٹیکس کی ادائیگی کریں گے۔
اس حوالے سے صادق خان نے بین الاقوامی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں کے استعمال کے مطابق ٹیکس ادا کرنا دلچسپ ہے، اگر ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو شہریوں کو فاصلے، گاڑی کی حالت، دن کے وقت اور گاڑیوں میں موجود افراد کی تعداد کے اعتبار سے ادائیگیاں کرنا فائدہ مند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات ختم
لندن کے میئر کے ایک ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ فار لندن نے مستقبل کیلئے موجودہ چارجز کو ختم کرنے اور ان کی جگہ ایک آسان روڈ یوزر چارجنگ اسکیم رائج کرنے کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے جس میں مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی اور روزگار جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ادائیگیاں شہریوں کی جیب پر بوجھ ثابت ہوں گی، جو ان کیلئے مزید مشکلات کا باعث بنیں گی۔